اہم خبریں

آزادکشمیر میں طوفانی برفباری ، سیاحتی مقام لسڈنہ میں مسافروں سے بھری دو گاڑیاں پھنس گئیں، پاک فوج کے دستے پہنچ گئے

مظفرآباد(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں طوفانی برفباری کے باعث سڑکیں بند، مسافروں سے بھری دو گاڑیاں برفباری میں‌پھنس گئیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان آرمی کا ریسکیو آپریشن جاری، مسافروں سے بھری دو گاڑیاں لسدنہ حاجی پیر روڈ پر سخت سردی اور برف میں پھنس گئیں تھیں‌جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں کی گئیں

،اطلاع ملنے پرپاکستان آرمی نے بروقت ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا.ریسکیو آپریشن کے ذریعے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا.ریسکیو کیے گئے مسافروں کو پاک آرمی کی امدادی ٹیموں نے کھانا اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا.فوجی جوانوں نے برف باری اور سرد موسم کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مسافروں کی مدد کی.متاثرہ مسافروں نے بروقت مدد کرنے پر پاکستان آرمی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا.سخت موسمی حالات میں پاکستان آرمی کی فوری امدادی کارروائی نے مسافروں کی زندگیاں بچالیں


ہیلتھ ایشوز کے باعث عمران خان کی کہیں‌اور جگہ منتقلی کا امکان ہے ، رانا ثناء اللہ خان

متعلقہ خبریں