اہم خبریں

26 نومبر احتجاج،150 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور ،10 کی مسترد

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پی ٹی آئی کیجانب سے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات۔ انسدادِ دہشت گردی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔

پی ٹی آئی 10 سے زائد ورکرز کی ضمانتیں مسترد کردی گئیں۔ پی ٹی آئی وکلا نے 20 سے زائد کارکنان کی درخواست ضمانت واپس لے تھیں۔ عدالت نے آج ہی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ کھنہ، مارگلہ سیکریٹریٹ، شمس آباد، نون ودیگر میں مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں :لکی مروت،فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں نے17افرادکواغواکرلیا،8 مغوی باز یاب

متعلقہ خبریں