اسلام آباد (اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی نثارجٹ نے کہا کہ چاہتےہیں حکومت کیساتھ مذاکرات کامیابی سے ہمکنارہوں۔ سپیکرایازصادق کی جانب سےہمیں کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔
حکومت نےہم سےکہااپنی گزارشات ہمیں لکھ کردیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی اپنی بات نہیں کررہے چاہتے ہیں اسیران کورہاکیاجائے۔ ہم چاہتےہیں9مئی پرجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔ 9مئی جیساواقعہ ملک میں ہوجانانقصان دہ ہے۔
9مئی کوسیاسی فائدہ اٹھانےکیلئےکیاگیا۔
رہنمان لیگ نوشین افتخار حکومت کےپی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔چاہتےہیں پی ٹی آئی کےساتھ ہمارےمذاکرات کامیاب ہوں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ہم نےبانی سےملاقات کرائی ہے۔ یہ لوگ چاہتےہیں بانی کےساتھ آزادانہ ملاقات کرائی جائے۔
پی ٹی آئی مذاکرات اس لیےکررہی ہےانہیں اس کی ضرورت ہے۔ 9مئی کےدن لوگوں کواکساکرحملے کرایاگیا۔ 26نومبرکوبھی پی ٹی آئی کےلوگوں نےانتشارپھیلانےکی کوشش کی۔
مزید پڑھیں :حکومت کے پاس مذاکرات کا اختیار نہیں سارے اختیار محسن نقوی کے پاس ہیں، جنید اکبر