اہم خبریں

عمران خان کو مینڈیٹ واپس دینے تک عوام کسی بھی ادارے پر یقین نہیں کریگی، سینئر قانون دان عارف چوہدری

اسلام آباد (عطاء الرحمن کوہستانی) سینئر قانون دان عارف چوہدری نے اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات کے تحت جب تک پاکستان میں عمران خان کو اس کا مینڈیٹ واپس نہیں دیا جاتا، عوام کسی بھی ادارے پر اعتماد نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو انصاف کے لیے طویل عرصے تک انتظار کرنا پڑے گا اور اگر یہی صورت حال برقرار رہی تو آنے والی نسلوں کے لیے انصاف کا حصول ایک خواب بن کر رہ جائے گا۔

تاریخ میں بدترین ججوں کا دور قاضی فائز عیسیٰ کا ہے، جو انصاف کی قبریں کھود کر چلے گئے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حکومت ایک طرف عدلیہ کو کنٹرول کر رہی ہے، اور دوسری طرف پی ٹی آئی کے پاؤں پڑ رہی ہے۔

عارف چوہدری نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ وہ عدلیہ کو آزاد کر دیں گے تاکہ پی ٹی آئی کو ریلیف مل سکے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت نے عدلیہ کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے، اور عدلیہ کی آزادی کا کوئی سوال نہیں۔

آخر میں عارف چوہدری نے کہا کہ ملک میں صرف انصاف کا فقدان نہیں، بلکہ اداروں کی غیرجانبداری اور آزادانہ کارروائی کا بھی شدید بحران ہے، جس کا حل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ ملک میں ایک آزاد اور منصفانہ عدالتی نظام قائم نہ ہو۔

مزید پڑھیں :پاکستان ویسٹ انڈیزٹیسٹ سیریزکےٹکٹس فروخت ہو نے کا شیڈول آگیا،جا نئے کب سے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گی

متعلقہ خبریں