اہم خبریں

سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات سے خود کو الگ کرنے کی پیشکش ،پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (   اے بی این نیوز )سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کو خود کو الگ کرنے کی پیشکش پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایاز صادق مذاکراتی عمل کو جاری رکھے۔

ایاز صادق نے کوشش کی ہے کہ ہر صورت مذاکرات کامیاب ہو۔ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ وہ خود کو مذاکراتی عمل سے الگ کریں ۔ مذاکرات کی کامیابی کیلئے ایاز صادق ہی اہل ہیں ۔ بیرسٹر گوہر کی پی ٹی آئی رہنماوں کی الزامات پر اظہار لاعلمی۔

مجھے نہیں پتہ کہ کن پی ٹی آئی رہنماوں نے اسپیکر کے خلاف بیانات دیے ہیں۔

مزید پڑھیں :حکومت نے تحریری طور پر بھی ہماری شرائط نہ مانیں تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی،بیرسٹر علی ظفر

متعلقہ خبریں