راولپنڈی(اے بی این نیوز ) عمران خان اور قید میں بند کارکنان سے اظہار یکجہتی کا معاملہ۔ پی ٹی آئی راولپنڈی نے 10 جنوری کو پر امن ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ سابق ایم این اے راولپنڈی سمابیہ طاہر نے ریلی کے حوالے سے اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
سابق ایم این اے سمابیہ طاہر کی جانب سے راولپنڈی کی عوام سے ریلی میں بھرپور شرکت کی استدعا کی گئی۔ سمابیہ طاہر نے کہا کہ 9 مئی سے 26 نومبر تک ہمارے جتنے بھی کیسسز ہیں ان کو ختم کیا جائے۔
ہمارے قید میں بے گناہ کارکنان اور رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ پرامن ریلی کا مقصد اپنے دونوں مطالبات کی منظور کرانا ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے تحریری طور پر مطالبات دینے کی اجازت دے دی،بیرسٹر گوہر