راولپنڈی(اے بی این نیوز )توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہُوئے۔ وکلاء صفائی کی جانب سے سلمان صفدر کی عدم دستیابی پر سماعت جمعہ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔
پراسیکیوشن کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کے جان بوجھ کر عدالتی کاروائی کو طول دیا جارہا ہے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کے گواہ طلعت محمود کا بیان ریکارڈ کرایا گیا۔ اگلی سماعت پر مزید دو گواہ قیصر محمود اور شفقت کے بیان ریکارڈ کرائے جائے گے۔
عدالت نے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔ سماعت سپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔
مزید پڑھیں :میرے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں، مسنگ پرسن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے،عمران خان