اہم خبریں

نیا سال سب مزید بھاری ہو گا ،بڑے غریبوں کو معاف کر دیں انکے حالات بہت خراب ہیں ،شیخ رشید

راولپنڈی(اے بی این نیوز        )شیخ رشید احمدنے انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کروا سکے وہ اور کیا کریں گے۔ اسی لئے میں بڑوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ غریبوں کو معاف کر دیں غریبوں کے حالات بڑے خراب ہیں

باقی یہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنائیں گے فیصلہ تو کسی اور نے کرنا ہے۔ یہ تو ویسے ہی جمعہ جنج کے ساتھ ہے ۔16 ۔16 کیسز ہیں اور کسی طرف نہیں لگ رہے ۔ میں آج ڈیالہ نہیں جا رہا میں نے تو یہیں حاضری لگا دی ہے۔ نیا سال سب مزید بھاری ہو گا

یہ جو سوچے بیٹھے ہیں کہ شاید نئے سال میں کوئی بہت بڑی تبدیلی اجائے گی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ قبر ایک ہے اور مردے دو نہیں بلکہ تین ہیں پہلے میں دو کہتا تھا اب تین کہتا ہوں ۔
پیپلز پارٹی کی کوئی بات نہیں ہے ان کی کوئی سن ہی نہیں رہا۔

آپ مجھے ایک سوال کا جواب دیں جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کرا سکتے وہ اور کیا کر سکتے ہیں ۔ آپ 50 روپے دیں ملاقات ہو جاتی ہے 500 روپیہ دیں تو اندر کرسی پہ ملاقات ہو جاتی ہے ۔
جو لوگ جیل میں ملاقات تین تین ملاقاتوں کی ڈیٹیں بدل رہی ہیں آپ کا کوئی خیال ہے کہ وہ مذاکرات کا نتیجہ نکالیں گے ۔

کیا وہ کوئی جوڈیشل کمیشن بنائیں گے وہ قیدیوں کو رہا کریں گے ۔ میں ہوں ہر دفعہ اپیل کرتا ہوں کہ خدا کے لیے غریبوں کو چھوڑ دو بہت بے گناہ لوگ ہیں۔ عوام میں جاری کھانے کی سکت نہیں رہی تو مرغی کیا کھائیں گے ۔

مزید پڑھیں :عمران خان کے طبی معائنےاور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور

متعلقہ خبریں