اسلام آباد (اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ، عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی اس کا مطلب حکومت سنجیدہ نہیں۔
ہم سنجیدگی سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں ،ان کے رویے سے نظر آرہا ہے یہ سنجیدہ نہیں۔ طے شدہ بات ہے کہ عمران خان کی ہدایت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔ جو بھی فیصلہ ہوگا عمران خان کی ہدایت پر ہوگا۔
حکومت کو خدشہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی حکومت میں آئے انتقام لیں گے۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے کسی صورت کسی سے انتقام نہیں لوں گا۔ ہمارا دو ٹوک موقف ہے کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔
26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو مزید برباد کردیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ،الیکشن کمیشن ،عدلیہ سب پر سمجھوتے کرلیے گئے ہیں۔ ہمارے پاس مذاکرات اور احتجاج کے علاوہ کیا راستہ تھا۔
مزید پڑھیں :کینیڈین وزیراعظم نے استعفی ٰ دے دیا، عوام نئی پارلیمنٹ کا انتخاب کریں، جسٹن ٹروڈو