اہم خبریں

سیاسی عدم استحکام کی روک تھام نہ کی گئی تو معیشت کو نقصان ہوگا،شیرافضل مروت

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ سیاستدان مل بیٹھ کر ملک میں سیاسی استحکام قائم کرسکتی ہے۔ سیاست اور قانون کی حکمرانی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا پارٹی میں کردار مخصوص وقت کیلئے تھا۔ بشریٰ بی بی نے 24نومبر سے 27تک بانی پی ٹی آئی کا پیغام ورکرز تک پہنچایا۔
مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ہمارے پاس آپشن ہے۔ سیاسی عدم استحکام کی روک تھام نہ کی گئی تو معیشت کو نقصان ہوگا۔ اورسیز پاکستانی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فوادچودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی میں شامل لوگوں کا تجربہ نہیں۔ موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو زیادہ نہیں جانتے۔ حکومت میں ایک گروپ مذاکرات نہیں چاہتا ۔ پی ٹی آئی میں بھی کچھ لوگ مذاکرات کے حامی نہیں۔

مزید پڑھیں :پاکستان بڑے پروگرام کی میزبانی کے لیے تیار!30 ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچیں گے

متعلقہ خبریں