پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز حال ہی میں اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے نکاح کی تقریب میں توجہ کا مرکز بن گئیں۔ نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، لیکن تمام تر توجہ مریم نواز پر مرکوز رہی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز اس موقع پر سرخ رنگ کے لباس میں نمایاں نظر آئیں۔
مریم نواز نے اس اہم موقع کے لیے بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے لباس کو ترجیح دی۔ ان کا یہ سرخ جوڑا سبیاساچی کی حالیہ کلیکشن ‘ہیریٹیج برائیڈل’ سے تھا۔
یاد رہے کہ زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی بیٹی ایمن حبیب سے ہوا۔ یہ تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جس میں 500 مہمان مدعو تھے۔ آج زید حسین نواز اپنی دلہن کو لینے کے لیے جاتی امرا سے بارات لے کر ماڈل ٹاؤن روانہ ہوں گے۔