اہم خبریں

قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے بارے ہو شربا انکشافات،جانئے کیسے تباہ ہوا،کیا نشانہ بنایا گیا

قازقستان ( اے بی این نیوز      ) رپورٹ میں بتایا گیا کہ قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کو روسی میزائل کا نشانہ بنایا گیا،روسی ایوی ایشن اتھارٹی کا دعویٰ ہے کہ حادثہ پرندوں کے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔
قازقستان میں گر کر تباہ ہونے والے آذربائیجان ایئر لائن کے طیارے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ طیارہ روسی میزائل حملے کا نشانہ تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان ایئر لائن کا طیارہ دارالحکومت باکو سے روس کے شہر گروزنی جا رہا تھا کہ قازقستان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں عملے کے 38 ارکان سمیت 67 مسافر ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں فوجی اور ہوابازی کے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسافر طیارہ ممکنہ طور پر ‘حادثاتی’ طور پر روسی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے ٹکرا گیا۔

ایک روسی فوجی بلاگر نے اے ایف پی کو بتایا کہ طیارے کا ملبہ بالکل ویسا ہی تھا جیسا کہ طیارہ شکن میزائل سسٹم سے مار گرایا گیا تھا۔دوسری جانب حادثے میں بچ جانے والے مسافروں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے گروزنی ایئرپورٹ پر اترنے کی درخواست کے بعد زور دار دھماکے کی آواز سنی۔

گزشتہ روز ایک آذربائیجانی مسافر طیارہ قازقستان کے ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 38 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے تھے۔جہاز میں عملے سمیت 67 افراد سوار تھے اور مسافروں کا تعلق آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور روس سے تھا۔ طیارہ باکو سے چیچنیا کے شہر گروزنی جا رہا تھا۔
دوسری جانب روس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثہ پرندے کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ تاہم، ہوابازی کے ماہرین نے واقعات کے اس ورژن کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے کیونکہ حادثے کی ویڈیو فوٹیج میں انجن کے مسائل کے بجائے ہائیڈرولک فیل ہونے کے مسائل دکھائی دیتے ہیں، جو عام طور پر پرندوں کے ٹکرانے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں :ملٹری کورٹس میں سویلین کاٹرائل ہونےسےجی ایس پی سٹیٹس خطرے میں پڑسکتاہے، شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں