اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا، ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی ایئرلائن 35 ہزار پاکستانی سرکاری حجاج کو سفری سہولیات مہیا کرے گی۔
معاہدے پر دستخط وزارت مذہبی امور میں کیے گئے۔سعودی ایئرلائن کے پاکستان میں کنٹری مینیجر سلطان الحربی اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معاہدے پر دستخط کیے۔
سعودی ایئرلائن کے کنٹری مینیجر کا پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ ۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ پاکستانی حجاج کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
اس سے قبل 35 ہزار حجاج کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے قومی ایئرلائن پی ائی اے کے ساتھ بھی معاہدہ کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں :سانحہ 9 مئی: ملٹری کورٹس نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت 60 مزید مجرمان کو سزائیں سنا دیں