اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) صاحبزادہ حامدرضا نے کہا ہے کہ 31جنوری تک مذاکرات کوپایہ تکمیل تک پہنچاناچاہتےہیں۔ بانی نےکہاپاکستان کی خاطراپنےاوپر کیےمظالم کومعاف کردوں گا۔
بانی پی ٹی آئی نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورپرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔ ترسیلات زر نہ بھجوانے کی کال جاری رہے گی۔ فسطائیت کیخلاف کھڑےرہنےوالےکارکنوں کوبانی نےخراج تحسین پیش کیا۔
9مئی کےحوالےسےہماراموقف پہلےدن سے ایک ہے۔
چاہتےہیں9مئی کےحوالےسےجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔ 26نومبر کوڈی چوک پرگولیاں چلائی گئیں۔ ہمارے13کارکن شہیداور64 زخمی ہوئے۔ 9مئی سےپہلےاوربعدکےاسیران کوفوری رہاکیاجائے۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی ڈیل کےتحت نہیں ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی عدالت سےباعزت بری ہوکرباہرآئیں گے۔
مزید پڑھیں :سانحہ9مئی کےمنصوبہ سازوں کوبھی سزائیں ملنی چاہئیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ