اہم خبریں

گرین لائن ٹرین کل سے اپنے روٹ پر بحال ،ہائی پروفائل ٹرین کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان کریں گے

لاہور(نیوز رپورٹر)سیلاب کے باعث بند ہونے والی گرین لائن ٹرین آج سے اپنے روٹ پر بحال ہوجائے گی ہائی پروفائل ٹرین کا افتتاح آج وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کریں گے ۔ گرین لائن ٹرین کوپاکستان ریلوے کی پریمیم ایکسپریس کے طور پر چلایا جائے گا۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر گرین لائن میں فائیو سٹار ہوٹل کی طرف سے ناشتہ، لنچ، ہائی ٹی اور ڈنر ٹکٹ کی قیمت ہی میں دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اعلیٰ معیار کی بیڈنگ، یوٹیلیٹی کٹ اور ہاؤس کیپنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ مارگلہ اسٹیشن سے کراچی تک چلنے والی گرین لائن راستے میں راولپنڈی، چکلالہ، لاہور، خانیوال، بہاولپور روہڑی، حیدرآباد اور ڈرگ روڈ پر رکے گی۔ اس ٹرین کو چین سے آنے والی نئی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔ گرین لائن کا ٹرن اراؤنڈ ٹائم 22 گھنٹے رکھا گیا ہے جو وقت کے ساتھ کم کیا جائے گا۔ ٹرین کو کامیاب بنانے اور سروس کوالٹی کو یقینی بنانے کیلیے چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے نے ایڈیشنل جنرل مینیجر ٹریفک کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ سی ای او ریلوے سلمان صادق شیخ کے مطابق گرین لائن پاکستان ریلوے میں ایک نئی جہدت متعارف کروا رہی ہے اور اس طرز پر مستقبل میں مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔ گرین لائن کراچی سے رات دس بجے چلا کرے گی، اگلی دوپہر سوا دو بجے لاہور سٹاپ کرے گی اور رات سوا آٹھ مارگلہ پہنچے گی۔ اسی طرح مارگلہ سے کراچی جاتے وقت سفر کا آغاز سہ پہر تین بجے ہو گا، رات آٹھ بجے ٹرین لاہور رکے گی جبکہ اگلے روز دوپہر دو بج کر بیس منٹ پر کراچی پہنچے گی۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے کہا کہ گرین لائن ٹرین 5 اے سے بزنس 2 اے سی پارلر 6 اے سی سٹینڈرڈ 5 اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوگی جبکہ پاور وین بریک وین سمیت یہ ٹرین 19 کوچوں پر مشتمل ہوگی۔ اسلام آباد سے کراچی تک اس ٹرین کے راولپنڈی لاہور خانیوال بہاولپور روہڑی حیدرآباد اسٹاپ ہونگے۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے گرین لائن ٹرین میں خواتین کیلئے الگ الگ نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں