اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اپوزیشن لیڈڑ عمر ایوب نے بانی کی رہائی کے مطالبات کا خیر مقدم کیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین سیاسی قیدی ہیں۔
ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی رہائی کی ہر کال کا خیر مقدم کرتے ہیں، بانی چیئرمین سیاسی قیدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو سیاسی مقدمات کے تحت غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے اور وہ سیاسی قیدی ہیں۔
اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ وہ امریکا سمیت کسی بھی ملک کی مدد کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر کوئی انسانی حقوق پر بیان دیتا ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔
مزید پڑھیں :مقدمات میں کوئی صداقت نہیں،القادرٹرسٹ کیس میں عمران خان کیخلاف کچھ ثابت نہیں ہوا، فیصل چودھری