بیجنگ(نیوز ڈیسک) نیند انسان کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے،اگر نیند نہ لی جائے تو صحت خراب ہو نا شروع ہو جا تی ہے،نیند کیلئے کون کون سے وقت بہتر ہیں اس پر چینی ماہرین نے ریسرچ کی ہے ،14ہزار مردوخواتین پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ جو مرد رات 11 بجے سو جاتے ہیں ان کی دوران خون اور دل کی صحت دوسروں کی نسبت بہترین ہوتی ہے۔ ایسے مردوں میں بلڈپریشر نارمل رہتا ہے اور ان کو ہارٹ اٹیک آنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ مردوں کے لیے را ت کو سونے کے لیے 11بجے کا وقت بہترین ہوتا ہے جبکہ خواتین کے لیے آدھی رات کا وقت بہترین ہوتا ہے۔جو خواتین رات 12 بجے سوتی ہیں، اس کے ان کی ذہنی و جسمانی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جو خواتین آدھی رات کو سوتی ہیں ان میں بلڈپریشر کم رہتا ہے۔ اور ان کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔