اہم خبریں

خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم وصال آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم وصال آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے ۔ سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام سیدنا ابوبکر صدیق کے یوم وصال کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

ریلی میں علماء کرام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ حکومت 22جمادی الثانی خلیفہ اول کے یوم وصال پر عام تعطیل کا اعلان کرے ۔ ریلی میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی راجہ بازار سے شروع ہو کر پریس کلب راولپنڈی پہنچ کر اختتام پزیر ہو گئی ۔ حضرت ابو بکر صدیق کے یوم وصال کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔

مزید پڑھیں :کسی ملک کی مدد کے خواہشمند نہیں،بیرسٹر گوہر، ٹرمپ کے نامزد نمائندہ برائے سپیشل مشن کے بیانات کا خیر مقدم کر تے ہیں،وقاص اکرم

متعلقہ خبریں