کراچی( اے بی این نیوز ) چار اسلامی ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی مشترکہ صدارت میں ایس آئی ایف سی اجلاس کے منٹس جاری کر دیئے ۔
سعودی عرب نے مائیننگ و انڈسٹری ، پٹرولیم ، توانائی ، نجکاری ، مواصلات ، آئی ٹی میں سرمایہ کاری کرے گا۔ سعودی عرب مائینز اینڈ منرل ، آئی ٹی ، توانائی ، پانی ، ماحولیات ، فوڈ سیکیورٹی کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔
یو اے ای مائیننگ ، نجکاری ، مواصلات و لاجسٹک ، پورٹ آپریشن ، میری ٹائم ، ایئرپورٹس ، کسٹم میں سرمایہ کاری کرے گا۔ کراچی : آذر بائیجان مائیننگ اور آئل اینڈ گیس میں سرمایہ کاری کرے گا۔
یو اے ای ، کویت ، سعودی عرب ، آذربائیجان ، قطر کا 29 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ ۔ کراچی : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ایئرپورٹس خریدنے میں دلچسپی لی ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں لوگ 2وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، حکمرانوں نے اپنی مراعات میں سو فیصد اضافہ کیا،حافظ نعیم الرحمان