اسلام آباد( اے بی این نیوز ) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ملٹری کورٹس کے معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔ تحریک انتشار ملٹری کورٹس کے معاملے کو متنازعہ بنا رہی ہے۔ کوئی دفاعی ادارے پر حملہ آور ہوتو ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہی ہوتا ہے۔
فوجی تنصیبات پر حملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلتا ہے۔ ملٹری کورٹس میں ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت کیا جاتا ہے۔ ملٹری ٹرائل کورٹس میں رائٹ ٹو فیئر ٹرائل متاثر نہیں ہوتا۔ ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی حاصل ہوتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی ماضی میں ملٹری کورٹس کے فضائل بیان کرتے رہے ہیں۔ جن لوگوں کا ٹرائل ہوا ان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ پاکستان نے کبھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔
9مئی کے مجرمان کو قرار واقعی قانون کے مطابق سزا ملے گی۔
مزید پڑھیں :قوم آج با نی پا کستان قائداعظم محمد علی جناح کایوم ولادت ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے