اہم خبریں

پاکستان میں لوگ 2وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، حکمرانوں نے اپنی مراعات میں سو فیصد اضافہ کیا،حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں لوگ 2وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ کسان اس ملک کی بہتری کیلئےکوشاں ہے۔
گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کے بعد حکومت مکر گئی۔
حکمران سکول بھی نجی اداروں کو دے کر مفت تعلیم کا حق چھین رہے ہیں۔ آئی ایم ایف سرمایہ داروں پر ٹیکس لگانے کی بات کرتا ہے۔ حکمرانوں نے اپنی مراعات میں سو فیصد اضافہ کیا۔ پاکستان میں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔
کسان اس ملک کی بہتری کے لئے کوشاں ہے۔
گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کے بعد حکومت مکر گئی ۔ حکمران اب سکول نجی اداروں کو دے کر مفت تعلیم کا حق بھی چھین رہے ہیں۔ شوگر مافیاز کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے گنے کے ریٹ وہ اپنی مرضی سے طے کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف سرمایہ داروں پر ٹیکس لگانے کی بات کرتا ہے یہ مزدوروں پر ٹیکس لگا دیتے ہیں۔
ان حکمرانوں نے اپنی مراعات میں 100 فیصد اضافہ کیا۔

مزید پڑھیں :آپس میں دست وگریباں ہونے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

متعلقہ خبریں