اہم خبریں

بڑی پارٹیوں کے سربراہان گرفتارہوسکتے توعمران خان کیوں نہیں؟حافظ حمد اللہ

ساہیوال(نیوزڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان سینیٹر حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری ان کے کردار اور گفتار کی وجہ سے ہوئی۔ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کیخلاف کیسز عدالتوں میں ہیں، فردجرم عائد ہوگی تو ہی گرفتار کریں گے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ جب بڑی پارٹیوں کے سربراہان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے تو عمران خان کو کیوں نہیں کیا جا سکتا۔حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی بدولت ہے، اسٹیٹ بینک کو عمران خان نے آئی ایم ایف کے حوالے کیا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریاست کو ڈبونے کیلئے سیاست کی، پی ڈی ایم نے ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست کو ڈبو دیا۔حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ الیکشن آئین کے مطابق اپنے وقت پر ہوں گے، الیکشن کے لیے مردم شماری، خانہ شماری اور حلقہ بندیاں ہونا لازمی ہیں، الیکشن مردم شماری،خانہ شماری اورحلقہ بندیاں وقت پر نہ ہونے سے لیٹ ہوسکتے ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ نواز شریف الیکشن شیڈول کے آتے ہی پاکستان میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں