اہم خبریں

عمران خان نے امید ظاہر کی کہ ٹائم فریم کے اندر مذاکرات میں پیشرفت ہونی چاہیے،بیرسٹر گوہر

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے امید ظاہر کی کہ ٹائم فریم کے اندر مذاکرات میں پیشرفت ہونی چاہیے۔ سول نافرمانی کی تحریک پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
ہم نے صرف مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔
ہمارے 3ارکان نے میٹنگ میں شرکت کی دیگر ارکان کی دستیابی ممکن نہیں ہوسکی۔ سپیکر صاحب کوپہلے ہی بتایا تھا 4ارکان دستیاب نہیں ہیں۔ کل سپیکر قومی اسمبلی سے غیر رسمی میٹنگ ہوئی تھی۔
مذاکرات کے اگلے دور میں اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔
ہم ساری باتیں حکومتی کمیٹی کےسامنے رکھیں گے۔ ہماری کوشش ہے کمیٹی کی ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہو۔ راولپنڈی:مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی یہ ان کا ہی اختیار ہے۔
مذاکرات کے اگلے دور میں ہمارے تمام ممبران میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں :عمران ریاض نے پاکستان چھوڑ دیا؟ کیا وہ بیرون ملک چلے گئے، سوشل میڈیا پر خبریں وائرل،حقیقت جانئے

متعلقہ خبریں