اہم خبریں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی میں 15میچز پاکستان اور دبئی میں ہوں گے۔ گروپ اے میں پاکستان،بھارت ،نیوزی لینڈ ،بنگلہ دیش شامل۔
19فروری کوپاکستان اورنیوزی لینڈکاپہلامیچ کراچی میں ہوگا۔ پاکستان اوربھارت کامیچ23فروری کودبئی میں کھیلاجائےگا۔ پاکستان اوربنگلہ دیش کامیچ27فروری کوراولپنڈی میں ہوگا۔ 20فروری کوبھارت اوربنگلہ دیش کےدرمیان میچ دبئی میں ہوگا۔
21فروری کوافغانستان کامقابلہ جنوبی افریقہ سےکراچی میں ہوگا۔ 22فروری کوانگلینڈاورآسٹریلیا کے درمیان میچ لاہورمیں ہوگا۔ 24فروری کونیوزی لینڈاوربنگلہ دیش کےدرمیان میچ راولپنڈی میں ہوگا۔ 25فروری کوآسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کامیچ راولپنڈی میں ہوگا۔
26فروری کوافغانستان کاانگلینڈسےمقابلہ لاہورمیں ہوگا۔ 28فروری کوافغانستا ن کامقابلہ آسٹریلیاسےلاہورمیں ہوگا۔ یکم مارچ کوجنوبی افریقہ اورانگلینڈکےدرمیان میچ کر اچی میں کھیلاجائےگا۔
2مارچ کوبھارت اورنیوزی لینڈکےدرمیان میچ دبئی میں ہوگا۔ 4مارچ کوپہلاسیمی فائنل دبئی میں ہوگا۔ دوسراسیمی فائنل 5مارچ کولاہورمیں کھیلاجائےگا۔ بھارت فائنل میں پہنچاتومیچ دبئی میں ورنہ 9مارچ کولاہورمیں ہوگا۔ فائنل کیلئے ایک ریزرودن 10مارچ رکھاگیاہے۔
چیمپئنزٹرافی کےتمام میچزڈےاینڈنائٹ ہوں گے۔ پاکستان میں چیمپئزٹرافی میں ہونےوالےمیچز،کراچی،لاہوراورراولپنڈی میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں :کے الیکٹرک کی گلستان جوہر میں بجلی چوروں کے خلاف آ پریشن، کنڈوں کو ہٹا نے کی بڑی کارروائی

متعلقہ خبریں