اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان کے معروف اینکر عمران ریاض کے بارے میں اس وقت سوشل میڈیا پر مختلف خبریں زیر گردش ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عمران ریاض پاکستان سے نکل کر مبینہ طور پر عمان چلے گئے ہیں یہ بات واضح ہے کہ کچھ دنوں سے عمران ریاض جووی لاگ کر رہے تھے وہ ایسی جگہ سے کر رہے تھے جہاں پر انہیں تمام تر سہولیات موجود نہیں تھیں اس بات کا انہوں نے اپنی ایک وی لاگ میں اعتراف بھی کیا کہ شاید آپ کو میری آواز سننے میں مشکلات درپیش ہوں آپ میرے لیے دعا بھی کریں ۔ ہو سکتا ہے دو تین دن تک میرے ریکارڈنگ کا سارا سامان یہاں پہنچ جائے اور پھر آپ میرا وی لاگصیح طرح دیکھ اور سن سکیں گے۔
انہوں نے گزشتہ روز اپلوڈ کیے جانے والے وی لاگ میں اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بلاوجہ کوئی ایسا شور نہیں مچائیں گے اور اپنا کام جاری رکھیں گے کہا اب یہ جا رہا ہے کہ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مبینہ عمران ریاض نے پاکستان کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ تین سے چار روز ہوئے ہیں وہ اس حوالے سے خدشات کا بھی اظہار کر رہے تھے کہ شاید ایک دفعہ پھر ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اسی وجہ سے وہ ایسی جگہ چلے گئے جو مقام کسی کے علم میں نہیں ہے اور وہ وہاں سے اپنے وی لاگ اپلوڈ کر رہے ہیں ۔
یہ بات اہم ہے کہ عمران ریاض پاکستان میں دیکھے اور سنے جانے والے معروف اینکر ہیں اور پاکستان کے تمام اینکرز کو ملا کر بھی اگر مقابلہ کیا جائے تو عمران اول نمبر پر آتے ہیں ان کی سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی ہے جس کی وجہ سے حکومت بھی خائف ہے کیونکہ وہ جو خبر کرتے ہیں یا جو تجزیہ پیش کرتے ہیں وہ لاکھوں میں میں عوام تک پہنچ جاتا ہے اور ان کے سچ اور حق کے لیے اواز اٹھانے پر ماضی میں بھی وہ بہت صعوبتیں برداشت کر چکے ہیں ۔ اب انہوں نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا اس کے ہی پیش نظر یہخبر گردش کر رہی ہے کہ شاید وہ پاکستان سے جا چکے ہیں اور غالبا وہ عمان چلے گئے ہیں لیکن ابھی تک اصل حقائق جو ہیں وہ منظر عام پر نہیں آئے کچھ ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں جبکہ کچھ کا دعویٰ یہ ہے کہ وہ بیرون ملک چلے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :انٹرنیٹ کی تیز ترین اسپیڈ ، جدید کیبل آئندہ چند روز میں کام شروع کردے گی، پی ٹی اے