اہم خبریں

شادی کی تقریب میں آسمان سے نوٹوں کی برسات، ویڈیو وائرل

منڈی بہاؤالدین ( نیوز ڈیسک) شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔منڈی بہائوالدین کے علاقوے 45 چک میں اوورسیز دُولہے کے دوستوں نے جہاز سے نوٹوں کی بارش کر دی۔

دولہا کے دوستوں نے شادی کی خوشی کا انوکھا اظہار کیا، ہوائی جہاز سے کرنسی نوٹ اور پھولوں کی برسات کر دی۔دوستوں نے جہاز سے لاکھوں روپے کے کرنسی نوٹ نچھاور کئے،

شادی مبارک کے تہنیتی پمفلٹ بھی جہاز سے گرائے گئے۔دلہا اوورسیز پاکستانی ہے جو شادی کے لئے پاکستان آیا، ہوائی جہاز سے نوٹوں کی بارش کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

فواد چوہدری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، پارٹی کا نام استعما ل نہ کریں، عمران خان کا پیغام

متعلقہ خبریں