اہم خبریں

وزیر اعلیٰ کا صوبہ بھر کے چرچوں کیلئے 4 کروڑ رروپے خصوصی گرانٹ کا اعلان

پشاور ( اے بی این نیوز    )وزیر اعلیٰ کا صوبہ بھر کے چرچوں کیلئے 4 کروڑ رروپے خصوصی گرانٹ کا اعلان ۔ صوبے میں قائم 80 چرچز کو فی چرچ 5لاکھ روپے دیئےجائیں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا صوبے کی مسیحی برادری کیلئے اہم اقدام ۔صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری اور دیگر اجلاس میں شریک ہو ئے۔ اجلاس کو ضلع کرم کی صورتحال اورصوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتا یا گیا کہ
کرم کے مسئلے کے حل کیلئےمختلف سطح پر متعدد جرگے منعقد کئے گئے ۔ پشاور:علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے دس ٹن ادویات پہنچائی گئی۔ یہ ادویات کرم کے تمام علاقوں کو فراہم کی گئی ہیں۔
غذائی اجناس کی دستیابی کیلئے رعایتی نرخوں پر گندم فراہم کی جارہی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ
کرم کا مسئلہ دہشتگردی کا نہیں 2 گروپوں کے درمیان تنازع ہے۔ کچھ عناصر فرقہ وارانہ منافرت کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ عناصر مسئلے کو دوسرا رنگ دینے کیلئے غلط بیانیہ بنا رہے ہیں۔
علاقے میں غیر قانونی بھاری ہتھیاروں کی بھر مار ہے۔ اتنے بھاری ہتھیار رکھنے اور مورچے بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ کسی بھی مسلح گروپ کو غیر قانونی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں۔ تیراہ اور جانی خیل میں آپریشن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرسمس کے حوالے سے خیبرپختونخوا کابینہنے اہم فیصلہ کیا ہے کہ کرسمس کے موقع پر تمام چرچز کو مالی تحفہ دینے کا فیصلہکیا ہے۔ چرچز کو کرسمس کے موقع پر 5 لاکھ روپے بطور تحفہ فراہم کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کیا گیا ۔

مزید پڑھیں :ٹی وی میزبان آفتاب اقبال کو دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا

متعلقہ خبریں