اہم خبریں

وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان

لاہور ( اے بی این نیوز    )وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے طلبہ سے پاکستان کے خلاف کچھ نہ کرنےاور خدمت کرنے کا عہد لیا۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان کیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کاطلبہ کیلئےانٹر نیشنل سکالرشپ کیلئے اقدامات کا اعلان۔ وزیر اعلیٰ کاہونہار سکالر شپ سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزارکرنے کا اعلان کیا۔ وہ فاسٹ یونیورسٹی اسلام آبادمیں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ،انہوں نے کہا کہ
اپنے بچے ملک سے باہر اور دوسروں کے بچے جیل میں یہ لیڈر شپ نہیں؟کوئی ماں بچوں کو جلاؤ گھیراؤ،توڑ پھوڑ کا درس نہیں دے سکتی۔ بچوں کو گالم گلوچ اور الزام تراشی سیکھانے والے ان کے ہمدرد نہیں۔
مخالفین کو تکلیف ہے کہ بچوں کو سکالر شپ کیوں مل رہے ہیں۔
سیاسی مخالفت کی بنا پر عورت ہونے کے باوجود کردار کشی کی جاتی رہی۔ پاکستان کی وجہ سے ہماری عزت اور پہچان ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کیلئے 3 کروڑ روپے تک قرض دیں گے۔
طلبہ کو سیاسی وابستگی سے بالا ترہوکر ہونہار سکالر شپ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :ایمبولینس ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ،4 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں