اہم خبریں

ہم سب کو مل کر اپنے حق کے لئے جدوجہد کرنا پڑے گی، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو دیکھ کر اپنا زمانہ طالبعلمی یاد آرہا ہے۔ کامیاب طلبہ اپنی زندگی کے نئے دور میں داخل ہونے جارہے ہیں۔ آپ نے عملی زندگی میں ملک کے لئے خدمات انجام دینی ہیں۔
تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ ملک کی معاشی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔ ڈگری کی تکمیل ایک سنگ میل ہے۔ تعلیم آپ کے بڑوں کا آپ کے لئے تحفہ ہے۔
تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جو آپ سے چھینا نہیں جاسکتا۔ تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتے ہیں۔ تعلیم نوجوانوں کو اپنے اہداف کے حصول میں مدد دیتی ہے۔ آپ صرف 2024 کے پاس آئوٹ نہیں بلکہ آپ کا تعلق پرانی تہذیب سے ہے۔
اس ملک کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اگر اجتماعی جدوجہد کی جائے توبہت کچھ حاصل کیا جاسکتاہے ۔ محنت کرکے دنیا بھر میں جو آپ چاہیں حاصل کرسکتے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی آنے والی نسلوں کےلئے بہت بڑا مسئلہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ اس لئے پیدا ہوا کہ پہلے آنے والوں نے اس طرف توجہ نہیں دی۔ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس خطرہ سے نمٹنے کےلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر تیاری کرنا ہوگی۔
موسمیاتی تغیر کے باعث گلیشئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ نئی نسل کو مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ پی ایس ڈی پی کو نئی بنیادوں پر تیار کرنا ہوگا تاکہ موسمیاتی تبدیلی کا حل نکل سکے۔ توانائی کا بندوبست کرنے کےلئے ہمیں پرانے طریقہ کار کو تبدیل کرنا ہوگا۔
نیا پی ایس ڈی پی تیار کرنا چاہئے جو آئندہ نسلوں کے لئے ہو۔ ہمیں اپنا پانی محفوظ کرنا ہوگا، سستی بجلی پیدا کرنی ہوگی۔ ہمارے پاس وسائل ہیں، ہمیں صرف استعمال کرنا ہے۔ دنیا میں سب سے بڑی کوئلہ کی کانیں ہمارے پاس ہیں،
ہم سب مل کر ایسے مستقبل کا بندوبست کریں جو روشن ہو۔ ماضی میں آپ کو کمزور اور سینسر کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہم سب کو مل کر اپنے حق کے لئے جدوجہد کرنا پڑے گی۔ اس ملک کو آئین دلوانے میں سب سے بڑا کردار طلبہ کا تھا۔
اس وقت سے ہماری طلبہ یونیز بین کردی گئی ہیں۔ کسی نہ کسی بہانے سے نوجوانوں کو خاموش کرادیا جاتا ہے۔ ہم ا پنے جمہوری حق کے لئے لڑیں گے۔ میں آپ کے تمام مطالبات اسلام آباد لے کر جائوں گا۔ ہم عوام کےمسائل کا حل نکلوا ئیں گے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بالخصوص سندھ کو خطرہ درپیش ہے۔

مزید پڑھیں :ملکہ کو ہسار نے چاندی کی چادر اوڑھ لی،مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری،سیاحوں کا رش

متعلقہ خبریں