اہم خبریں

ملکہ کو ہسار نے چاندی کی چادر اوڑھ لی،مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری،سیاحوں کا رش

مری ( اے بی این نیوز    )مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہو گئی ہے جیسے ہی سیاحوں کو یہ خبر ملی انہوں نے ملکہ کو ہسار کی جانب رخ کر لیا وہاں پر اس وقت سیاحوں کا رش بڑھتا جا رہا ہے.

مری کا موسم اس وقت انتہائی خوبصورت نظر ارہا ہے ایک طرف برف بازی ہو رہی ہے ساتھ ساتھ بارش بھی ہے اور ہوائیں بھی چل رہی ہیں سفید چادر اوڑھے ہوئے

ملکہ کو ہسار ایک بڑا ہی نایاب نظارہ پیش کر رہی ہے پورا سال سیاح اسوقت کا انتظار کرتے ہیں کہ مری میں کب برف باری ہو تاکہ وہ وہاں جا کر موسم سے لطف ف اندوز ہو سکیں۔ نتھیاگلی، ڈونگا گلی ،ایوبیہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ، سردی میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ جی ڈی اے نے برفباری شر و ع ہوتے ہی بھاری مشینری نتھیاگلی پہنچا دی ۔

محکمہ جی ڈی اے کے مطابق اب تک نتھیاگلی میں 2 انچ تک برفباری ہو چکی ہے اور جاری ہے.

مزید پڑھیں :دبئی میں دو بھارتی شہریوں کو اغوا اور لوٹنے کے جرم میں 4 پاکستانیوں کو 2 سال قید وجرمانہ

متعلقہ خبریں