اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ڈیڈ لاک ختم ۔ حکو مت اور اپو زیشن کے درمیان مذاکرات کا با ضا بطہ آ غا ز ۔ سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدا رت مذاکراتی کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس ۔ حکومت اور اپوزیشن کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ۔ کمیٹی کا آ ئندہ اجلاس 2جنوری کو ہوگا۔
اجلاس میں اپوزیشن مطالبات کی فہرست پیش کرے گی ۔ اعلا میہ جا ری ۔
اجلا س میں راجہ پرویز اشرف، اسحاق ڈار ، رانا ثناء اللہ، نوید قمر، علیم خان ، سینیٹر عرفان صدیقی، خالد مقبول صدیقی کی شر کت، اپو زیشن کی
طر ف سے، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس شریک۔ سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب عدالتی پیشیوں ۔ علی امین گنڈا پور کابینہ میٹنگ اورحامد خان بھی عدالتی مصروفیت کے باعث مذاکراتی کمیٹی میں شا مل نہ ہو سکے ۔ سپیکرسردار ایاز صادق نے کہا۔ ۔ میرا کام سہولت فراہم کرنا ہے ۔ باقی دونوں فریق اپنا فیصلہ خود کریں گے۔
حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے۔ مذکرات کا عمل جمہوریت کا حسن ہے۔ کوشش ہے مذاکرات کامیاب ہوں ۔ ملک میں سیاسی استحکام آئے ۔ عر فا ن صدیقی نے کہا اپو زیشن کے ساتھ کھلے دل ۔ دماغ اور اچھی توقعات کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں ۔ ۔ ہمارے پیش نظر پاکستان ۔ ملک کی ترقی اور عوام ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا مذاکرات بہت پہلے ہو جا نےچاہئے تھے ۔ مذاکرات اور مکالمے کے علاوہ جمہوریت اور سیاست میں دوسری کو ئی گنجا ئش نہیں ۔
مزید پڑھیں :لاہور میں صبح سویرے ہلکی بارش،سردی کی شدت میں مزید اضافہ