اہم خبریں

9مئی کےکرداروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا،190ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں نہیں گئے،خواجہ آصف

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کل 9مئی کے 25مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں۔ یہ قومی نوعیت کا مسئلہ تھا فوری طور پر فیصلہ آنا چاہیے تھا۔ 9مئی واقعات کے فیصلوں میں رکاوٹ عدلیہ نے کھڑی کی تھی۔ 9مئی کوحساس تنصیبات پرحملےکیےگئے۔ 9مئی کو قوم کی دفاعی افواج کو للکارا گیا۔
منصوبے بندی سے پنجاب اور کے پی میں حملے کیے گئے ۔ 9مئی کےکرداروں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔ پی ٹی آئی کی چار سالہ اقتدار میں 75سال تاریخ سے زیادہ کرپشن ہوئی۔ 9واقعات میں 25ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں دی گئیں۔
2018میں نوازشریف کو مائنس کرنے کا منصوبہ بھی شامل تھا۔ ویڈیوز سامنے آئیں ،25ملزمان کے چہرے واضح ہے ۔ 2018میں آرٹی ایس بٹھا کر پی ٹی آئی کو اقتدارمیں لایا گیا۔ 9مئی واقعات میں ملوث افراد تربیت یافتہ تھے ۔
190ملین پاؤنڈسپریم کورٹ کےاکاؤنٹ میں نہیں گئے۔ یوٹرن لینے والا کبھی قومی لیڈر نہیں بنا سکتا۔ 190ملین پاؤنڈکی رقم ملک ریاض کےاکاؤنٹ میں گئی۔ پی ٹی آئی دور میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ،وزیردفاع خواجہ آصفملک ریاض نےمجھےفون کرکےکہاخواجہ صاحب کیاکررہےہیں،
باربار ثابت ہورہاہےبانی پی ٹی آئی کرپٹ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف میں وائٹ پیپرجاری کروں گا۔ اگربانی پی ٹی آئی سچےہیں تومجھےچیلنج کیوں نہیں کرتے؟پاکستان آزاد اور خودمختارملک ہے ،اپنے مفادات کی حفاظت کرنا جانتاہے۔
نوازشریف نے شدید دباؤ کے باوجودایٹمی دھماکہ کیا تھا۔ نوازشریف فائدہ اٹھاسکتے تھے مگر پاکستان کیلئے جرات مندانہ قدم اٹھایا۔ بانی پی ٹی آئی امریکا کے کاندھے پر سوار ہوکراقتدار میں آنا چاہتا ہے۔
190ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں نہیں گئے۔ قمرباجوہ مائنس نوازشریف پروجیکٹ پرکام کررہے تھے۔ شوکت خانم کے 7ملین ڈالر کے عطیات ملک سے باہر رکھے گئے۔ شوکت خانم سے ہمیں کوئی تکلیف نہیں ہے وہ بہت اچھا اقدام ہے۔ ہمیں تکلیف ہے بانی پی ٹی آئی شوکت خانم کے ڈونر کے پیسے کھاتا ہے۔
مزید پڑھیں :اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع، دیگر پارٹی سربراہوں کو اعتماد میں لیا جائے گا

متعلقہ خبریں