اہم خبریں

تحریک انصاف اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کی بیٹھک کل دن 11بجے ہوگی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )تحریک انصاف اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کی بیٹھک کل دن 11بجے ہوگی۔ وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار۔ رانا ثنا اللہ ۔ سینٹر عرفان صدیقی شامل ۔ راجہ پرویز اشرف۔ نوید قمر۔ ڈاکٹر خالد مقبول ۔ علیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی کمیٹی کاحصہ ہیں ۔

وزیراعظم کاسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کا خیرمقدم۔ اس امید کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔ شہبازشریف نے کہا پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کیلئے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند قرار دے دیا۔ کہا نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی۔ سپیکر آفس کے دروازے ہمیشہ اراکین کیلئے کھلے ہیں۔ بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ تحریک انصاف کاحکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم۔ بیرسٹرگوہر کہتے ہیں حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات جامع اور نتیجہ خیز ہونے چاہئیں۔

امید ہے کم سے کم وقت میں تمام مسائل کا نتیجہ خیز حل نکل آئے گا۔ دونوں کمیٹوں میں سنجیدہ لوگ ہیں۔ مذاکرات آگے ضرور بڑھیں گے۔ عمرایوب کہتے ہیں دیکھنا ہوگا حکومت مذاکرات میں کتنی سنجید ہ ہے۔ ہمارے مطالبات حکومت کے سامنے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے نومئی اور 26نومبرپر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سول نافرمانی تحریک سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار بانئ پی ٹی آئی کو حاصل ہے۔ حتمی فیصلہ یا کال کی واپسی کا اختیار بھی بانئ چیئرمین کے پاس ہے۔ ان سے ملاقات کے بعد ہی اس پر کوئی مؤقف یا رائے دی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :متحدہ عرب امارات کی حکومت کا یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان

متعلقہ خبریں