کراچی سے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے تین افراد کو ممنوعہ اشیاء لے جانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق یہ افراد سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں، جہاں انہیں ممنوعہ اشیاء لے جانے کے جرم میں حراست میں لیا گیا۔
ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ گرفتار افراد کے اہل خانہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ انہیں ٹریول ایجنٹ نے سعودی عرب جانے سے پہلے ادویات کا بتایا، لیکن اصل میں ان کے ہاتھوں منشیات دی گئی تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ ٹریول ایجنٹ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہے اور وہ اس وقت روپوش ہے۔
ایف آئی اے نے ٹریول ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔