اہم خبریں

پاکستان میں اگلے سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول منظر عام پر

پاکستان میں اگلے سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا متوقع شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق، ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ اسی دوران، پاکستان اور بھارت کے مابین میچ 23 فروری کو ایک نیوٹرل وینیو پر منعقد ہونے کی توقع ہے، جو ممکنہ طور پر دبئی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، ایونٹ کے آغاز سے قبل چھ دنوں کا سپورٹ پریڈ رکھا گیا ہے، جس میں ٹیموں کی آمد اور پریکٹس سیشنز شامل ہیں۔ یہ سپورٹ پریڈ 12 سے 18 فروری تک متوقع ہے۔

اس سے قبل، ذرائع نے یہ بتایا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو سے متعلق تمام فریقوں کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں، اور دبئی کو نیوٹرل وینیو کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،4 خوارج ہلاک، ایک سپاہی شہید

متعلقہ خبریں