اہم خبریں

بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش ہو گئیں۔انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ 26 نومبر کو ڈی چوک پر ہوئے احتجاج کے بشریٰ بی بی کے خلاف درج 32 مقدمات میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کرینگے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظاماتک کئے گئے ہیں۔اس سے قبل بدھ کو پشاور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کے لیے درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی تھی۔
مزید پڑھیں: رولز میں آئینی بینچ کے لئے ججز تعیناتی کا مکینزم ہونا چاہئے،جسٹس منصور کا ایک اور خط

متعلقہ خبریں