لاہور (اے بی این نیوز)راناثنااللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع ہوں توراستہ نکل سکتاہے۔ سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کاآج پی ٹی آئی سےرابطہ ہواہے۔ امیدہے ایک2روزمیں کچھ نتیجہ نکل آئےگا۔
خواہش ہےحکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات ہونےچاہئیں۔ پی ٹی آئی بےشک ہم سےرابطہ نہ کرےلیکن سپیکرسےرابطےمیں رہے۔ پی ٹی آئی جن چیزوں کی شکایت کررہی ہے ہم یہ سب کچھ بھگت چکےہیں۔
ہمارےساتھ جب ٹیبل پریہ لوگ بیٹھیں گےانہیں یاددلائیں گے۔ اپنےدورحکومت میں پی ٹی آئی ہمیں کہتی تھی آپ خودمسائل کاحل نکالیں۔ سمجھتاہوں سیاسی جماعتوں کےدرمیان رابطے جاری رہنےچاہئیں۔
بحرانی کیفیت میں سیاسی جماعتیں اکٹھی بیٹھ جائیں توکوئی حل نکل جاتاہے۔ مولانافضل الرحمان آج تشریف لائےان کی وزیراعظم سےبات ہوئی۔ آج کی ملاقات کےبعدامیدہےجلدکسی نتیجےپرپہنچ جائیں گے۔
یہی ملاقات10روزپہلے ہوجاتی تومسائل کاحل نکل آتا۔ مولانافضل الرحمان کی بات کووزیراعظم نے تفصیل سےسنا۔ ملاقات کےدوران مولاناکی لیگل ٹیم بھی موجودتھی۔ مولاناچاہتےہیں ان کےمدرسوں کوسوسائٹی ایکٹ میں لایاجائے۔
حکومت چاہتی ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کامسئلہ حل ہوجائے۔ مولاناسےگفتگوکےبعدایسی صورتحال آگئی ہے کہ مسئلہ کاحل نکل سکتاہے۔ مولاناسےملاقات کےدوران ساری تلخی دورہوگئی ہے۔
میری ذاتی رائے میں دونوں جماعتیں افہام وتفہیم سےمسائل حل کرسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں :مذاکرات معاملہ، سپیکر ہو یا حکومت ہمیں بات چیت کیلئے ایک پلیٹ فارم چاہیے، رؤف حسن