اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ ن لیگ میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو مذاکرات کے حق میں نہیں۔ مذاکرات سے متعلق بات وہی ہے جو ہم کرتے آئے ہیں۔
بات چیت اس سے ہوتی ہے جس کے پاس اختیارات ہوتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ واضح کہہ چکے نوازشریف اور اسٹیبلشمنٹ کی فائنل منظوری ہوگی۔ سپیکر ہو یا حکومت ہمیں بات چیت کیلئے ایک پلیٹ فارم چاہیے۔
یہ تو ظاہر ہے کہ بات چیت لے اور دے کی بنیاد پر ہی ہوگی۔ ہم نے نرمی دکھائی اور ہے اور اپنے کچھ مطالبات سے پیچھے ہٹے ہیں۔ ہم نے اس وقت 3واضح مطالبات رکھے ہیں جبکہ 5،6مطالبات تھے۔
اس حکومت سے معیشت نہیں چل رہی ،انسانی حقوق پر تنقید ہورہی ہے۔ دنیا بھر میں پاکستان کی صورتحال پر تنقید ہورہی ہے۔ ہم اس وقت سیاسی قیدیوں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن پر بات کررہے ہیں۔
حکومت مذاکراتی کمیٹی بنا دے اور تاریخ دے پھر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
میرا خیال ہے ہم اپوزیشن کے اتحاد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ فضل الرحمان کو وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی لیکن میرے شکوک ہیں۔ محمو داچکزئی کو بانی پی ٹی آئی نے بات چیت کا مینڈیٹ دیا تھا۔
سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق چل رہی ہے۔
مزید پڑھیں :وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،مدارس بل بارے اہم گفتگو