اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کا اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتحاد اندرونی لڑائیوں کی نظر ہو رہا۔ جمعیت علماء اسلام کے تحفظات کے بعد پی ٹی آئی بھی گلے شکوئوں پر اتر آئی۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دینے کے بعد ٹی آئی نے تنقید شروع کی۔ پی ٹی آئی نے احتجاج کے دوران جے یو آئی سے مدد مانگی تو انہیں تحفظات کی فہرست تھمائی گئی۔ اسد قیصر نے مولانا کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی مگر پارٹی نے ساتھ نہ دیا۔ شیخ وقاص اکرم۔
علی امین گنڈا پور کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر براہ راست تنقید کی گئی۔ سد قیصر کے دوبارہ رابطہ کرنے پر مولانا نے تعلق ذاتی رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ ۔ پی ٹی آئی نے بھی بحثیت پارٹی مولانا کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا۔ پی ٹی آئی صرف تحفظ آئین کے بینر تلے اپوزیشن کے ساتھ چلے گی
مزید پڑھیں :اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان