اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دونوں طرف سے برف پگھلنا شتوع ہو گئی ہے۔بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کا سپیکر آفس سے رابطہ۔ پی ٹی آئی کو سپیکر آفس سے گرین سگنل ملا،پی ٹی آئیذرائع کے مطابق گرین سگنل ملنے کے بعد پی ٹی آئی نے ایوان کے بائیکاٹ کا فیصلہ بدل کر باقاعدہ شرکت کی تھی ۔
گرین سگنل کے بعد پی ٹی آئی اے اپنے ٹی او آرز تیار کرنے شروع کر دیے ۔ ٹی او آرز میں سیاسی قیدیوں کی رہائی اور سیاسی مقدمات ختم کرنے پر بھی بات چیت ہو گی۔ تمام ٹی او آرز تیار کر کے سپیکر آفس کو بھجوائے جایے گے۔
سپیکر کی جانب سے حکومت کو تمام تفصیلات تحریری طور پر بھجوائی جائے گی۔ تمام تفصیلات کی روشنی میں حکومتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ سپیکر آفس کی جانب سے اتوار تک حکومتی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا قوی امکان بھی ظاہر کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے حتمی ٹی او آرز طے کرنے اور منظوری کے لیے مزاکراتی کمیٹی اڈیالہ میں ملاقات کرے گی۔