اہم خبریں

خدشہ ہے عمران خان کو پیر کے روز 14سال قید کی سزا سنادی جائے گی، شیرافضل مروت

اسلام آباد (اے بی این نیوز) رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا ہمیں انتظار ہے۔
ن لیگ میں کچھ عناصر مذاکرات کی حمایت میں نہیں۔
خدشہ ہے کہ بانی کو پیر کے روز 14سال قید کی سزا سنادی جائے گی۔ہمارے مطالبات کرنے پرکوئی قدغن نہیں لگاسکتا۔ مذاکرات میں شرائط اور پہل کرنے کی بات ختم ہونی چاہیے۔
مذاکرات شروع ہونے کی صورت میں اتوار کی ڈیڈ لائن آگے بڑھ سکتی ہے۔ مذاکرات کو منتقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا،اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے بڑا بریک تھرو

متعلقہ خبریں