کراچی (نیوزڈیسک)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام پاکستان یوتھ فیسٹیول میں اسپیشل چلڈرن فیسٹیول کا انعقاد جمعہ کے روز کیا جائے گا، جس میں مختلف اسکول اور کالجز کے بچے پینٹنگ، اداکاری، ڈانس اور گلوکاری میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق23 جنوری سے مصوری، فوٹو گرافی، مضمون نویسی، کوئز اور تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے امیدواروں کے نتائج کا اعلان 27 جنوری کو کیا جائے گا، جبکہ شام 4 بجے میوزک کنسرٹ ہوگا جس میں AUJ بینڈ سمیت معروف گلوکار پرفارم کریں گے۔














