کیپ ٹاؤن (نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا جھٹکا۔ جنوبی افریقی بولر کیشو مہاراج انجری کا شکار ہوگئے، کیشو مہاراج سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔
کیشو مہاراج پہلے میچ سے پہلے زخمی ہوگئے تھے، اسکین سے کیشو مہاراج کی انجری کی تصدیق ہوگئی۔ کیشو مہاراج کو پریکٹس کے دوران بائیں جانب میں تناؤ آیا، کیشو مہاراج کی جگہ بیورن فورٹوئن کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں دو بس حادثات میں 52 افراد ہلاک