لاہور(نیوز ڈیسک )محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخوں میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔موسم سرما کی تعطیلات طے شدہ تاریخ کے بجائے 23 دسمبر 2024 کو شروع ہوں گی۔
اسکول باقاعدہ شیڈول کے مطابق 20 دسمبر 2024 کو کھلے رہیں گے۔ یہ فیصلہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ایک نوٹیفکیشن میں کیا۔نئے پلان کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول 13 جنوری 2025 کو دوبارہ کھلیں گے۔
نظرثانی شدہ شیڈول کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر ہوتا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج ہوگا