اسلام آباد (اے بی این نیوز)رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آگے چلنا چاہیے۔ پارلیمانی جمہوری سسٹم میں اپوزیشن اور حکومت گاڑی کے 2پہیے ہیں۔
کل مذاکرات کی کوشش ہوئی اس کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔
مذاکرات کو منطقی نتیجے تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھنا چاہیے۔ غیر ملکی دباؤ آتے رہے ہیں،کبھی اڈے لینے اور کبھی شکیل آفریدی سے متعلق دباؤ آئے۔
تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر طے کرنا ہوگا کہ کیا ہوسکتا ہے اور کیا نہیں ہونا۔ 190ملین پاؤنڈ کیس یا کوئی دوسری چیز پہلے ہی ختم ہونی ہے تو مذاکرات کس بات کے؟ مذاکرات سے پہلے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے۔ تمام چیزوں کا فیصلہ میزپر ہی ہونا ہے۔ ہماری طرف سے مذاکرات میں اتحادی جماعتوں کا بھی ایک ایک نمائندہ ہوگا۔
مزید پڑھیں :اتوار تک مطالبات نہیں مانے گئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع ہو جائیگی،فیصل چودھری