اسلام آباد (اے بی این نیوز)بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ مذاکرات کےحوالےسےہمارےمطالبات جائزہیں۔ مذاکرات میں 2 مطالبات کے بعد آگے پیشرفت ہوگی۔ ہم نےحکومت سےمذاکرات کیلئےدروازےکھولےہیں۔
عمران خان نےکہا26نومبرکےحوالےسےجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔ قانون کےمطابق بنایاگیاکمیشن شفاف تحقیقات کرےگا۔ حکومت ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کمزوری سمجھ رہی ہے۔
عمران خان نے کہا تھا حکومت کے پاس مذاکرات کا اختیار نہیں۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
پارلیمنٹ سے بائیکاٹ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ پارلیمنٹ آواز اٹھانے کیلئے ایک اہم فورم ہے۔ چاہتے ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہو۔ عمران خان سے بہت سے لوگوں نے ملنے کی خواہش کی۔
بدقسمتی سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں مل رہی ۔ مذاکرات ہم کسی کیس میں ریلیف کیلئے نہیں کررہے ۔ تمام کیسز کا مقابلہ ہم عدالتوں میں کریں گے اور جیت کردکھائیں گے۔
مزید پڑھیں :ہر سطح پر انصاف کی فراہمی ججز کی آئینی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی