اہم خبریں

مری میں غیر قانونی تعمیرات گرانے پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی بول پڑے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) مری میں غیر قانونی تعمیرات گرانے پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی بول پڑے،قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا دس سال پہلے بنی عمارتوں کو گرانے کاکہا جارہاہے،جب عمارتیں بن رہی تھیں اس وقت محکمے کہاں تھے،اس وقت کسی کو خیال نہیں آیا،مجھے وفد نے جو تفصیلات بتائیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں،لوگ سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار ہوچکے،حالات کنٹرول سے باہر ہوسکتے ہیں،ایف آئی آرز ختم،مسئلے کو مل بیٹھ کر سلجھاناچاہیے،وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کی راجہ پرویز اشرف کی بات پنجاب حکومت تک پہنچانے کی یقین دہانی۔

مزید پڑھیں :اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بتا دیا وہ کارروائی کا حصہ کب بنیں گے،عمران خان اور کارکنوں کی رہائی مشروط

متعلقہ خبریں