اہم خبریں

گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری پرڈاکٹر سمیت 5 ملزموں کو 26 سال قید کی سزا

ٹیکسلا (نیوز ڈیسک )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کا جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر اور نرس سمیت 5 مجرموں کو سزائیں سنادیں۔ سزا پانے والےملزموں میں ڈاکٹر، نرس ودیگر شامل ہیں۔

عدالت نے ڈاکٹر فواد ممتاز کو غیر قانونی پیوندکاری ایکٹ میں سات سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دفعہ 334 ت پ میں سات سال قید کی سزا سنائی،عدالت نے نرس صوبیہ، ابوبکر، شریف اور حسنین کو 3/3 سال قید اور 50/50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرمان کو مجموعی طور پر 26 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں مارچ 2023 میں درج کیا گیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا۔ ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر عدالت نے مجرموں کو قرار واقعی سزا سنائی جس پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی ہے۔
مزید پڑھیں: جناح ہائوس جلائو گھیرائو کیس میں اہم پیشرفت،مزید 5 ملزم بیگناہ قرار

متعلقہ خبریں