ممبئی ( نیوز ڈیسک )بھارت کے اسٹار اسپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشون کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کی، ترجمان بی سی سی آئی نے کہا کہ زبردست کریئر پر ایشون کو مبارک ہو۔
ایشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ ایشون نے ٹیسٹ کریئر میں 537 وکٹیں اپنے نام کیں۔ روی چندرن ایشون نے 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
روی چندرن ایشون نے کہا کہ کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ ان سب کا شکریہ، تمام فارمیٹ میں بطور کرکٹریہ میرا آخری دن تھا، اپنے کریئر کے دوران بہت انجوائے کیا اور کئی یادگار یادیں ہیں، یہ میرے لئے کافی جذباتی لمحہ ہے۔
مزید پڑھیں :ذوالفقار علی بھٹوصدارتی ریفرنس ،کیس میں فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے،چیف جسٹس