اہم خبریں

ملک پر مجموعی قرضوں کا حجم 127 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر  )ملک پر مجموعی قرضوں کا حجم 127 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ،بیرونی پبلک سیکٹر ڈیٹ 97 اعشاریہ 212 ارب ڈالر ہےجس میں 78 اعشاریہ 9 ارب ڈالر سے زائد حکومتی اور ساڑھے 7 ارب ڈالر سے زائد آئی ایم ایف کا قرض ہےپبلک سیکٹر انٹرپرائزز کا قرض 7 اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہے بیرونی ادائیگیوں کی مد میں 10 اعشاریہ 7 ارب ڈالر ہیں پبلک پرائیویٹ بیکنس کا قرض 5 اعشاریہ 7 ارب ڈالر قرض ہے پرائیویٹ سیکٹر لانگ ٹرم شارٹ ٹرم کا قرض 11 اعشاریہ 6 ارب ہےحکومت نے سرمایہ داروں کو قرض اور ادائیگیوں کی مد میں 4 اعشاریہ 37 ارب ڈالر ادا کرنا ہیں۔

متعلقہ خبریں